10 جنوری 2011 - 20:30

لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے پوپ بینڈکٹ کے توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنے کے بیان کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پوپ بینڈکٹ کے بیان کی مذمت کی گئی تھی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پوپ بینڈکٹ عالم اسلام سے معافی مانگے ۔جبکہ لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوپ کے متعصبانہ اور جارحانہ بیان نے عالم اسلام کے اندر اشتعال پیدا کر دیا ہے۔جس پر پاکستان کی مسیحی برادری اجتماعی طور پر پوپ کے بیان کی مذمت کریں۔ ...../110